ساتواں درس:مؤمن کی ہوشیاری اور بیداری
اچھے دوست کا انتخاب اور برائی کو برا سمجھنا ضروری ہے
حضورﷺ کی نظر میں انسان ترقی و کمال کی راہ میں دو چیز کا سخت نیازمند ہے۔ ایک تو اچھا دوست اور دوسرے گناہ کو بڑا سمجھنا اور اس سے دوری اختیار کرنا۔ ان دونوں کو ایک ساتھ بیان کرنے کا مطلب شاید یہ ہے کہ اچھے دوست کا انتخاب ایک طرح سے مقدمہ ہے گناہ کو بڑا سمجھنے کا اور بالآخر گناہ سے دوری ہے اور برے دوست کا انتخاب ایک طرح کا مقدمہ ہے زیادہ برائی میں ملوث ہونے کا۔ کیونکہ اچھا دوست بہت سی اچھائیوں کا سرچشمہ ہوتا ہے جیساکہ برا دوست بہت سی برائیوں اور انحرافات کا سبب ہوتا ہے۔
اچھا دوست باعث ہوتا ہے کہ گناہ انسان کی نظروں میں بڑا دکھائی دے اور اگر گناہ کا مرتکب ہو بھی تو مسلسل اپنے آپ کو الله کے نزدیک قصوروار سمجھے اس کے مقابلے میں بُرا دوست باعث ہوتا ہے کہ گناہ انسان کی نظروں میں چھوٹا دکھائی دے یہاں تک کہ کسی گناہ پر اپنے آپ کو قصوروار بھی نہیں سمجھتا بلکہ اسے احساس ندامت بھی نہیں ہوتا۔
روایت کے اس حصہ میں حضورﷺ دوست کے انتخاب کے لئے دو ملاک پیش کرتے ہیں:
۱۔ باتقوا ہونا
۲۔ حلال و حرام سے آگاہ ہو دوسرے الفاظ میں معرفت دینی رکھتا ہو
بے تقوی دوست کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور اس کی بے راہ روی کا نظارہ کرنا انسان کی نظر میں گناہ کو چھوٹا بنا دیتا ہے جس کے نتیجے میں تباہی و بربادی اور ہمیشہ کا گھاٹا اس کا نصیب بن جاتا ہے جیساکہ قرآن بعض جہنّمیوں کی زبانی نقل کرتے ہوئے فرماتا ہے:
”یَاوَیْلَتیٰ لَیْتَنٖی لَمْ أَتَّخِذْ فُلاٰناً خَلیٖلاً۔ لَقَدْ أَضَلَّنیٖ عِنِ الذِّکْرِ بَعْدَ إِذْ جٰائَنیٖ وَ کَانَ الشَّیْطٰانُ لِلإِْنْسٰانِ خَذُولاً“ (سورہ فرقان، آیت ۲۸ و ۲۹)
مجھ پر وائے ہو کاش میں نے فلاں کوا پنا دوست نہ بنایا ہوتا اسی نے مجھے خدا کی یاد سے دور رکھا اور شیطان انسان کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔
جس طرح بے تقوی انسان دوستی کے لائق نہیں اسی طرح جاہل اور نادان انسان کو دوست نہیں بنانا چاہیئے۔ جاہل انسان اگر چاہتا بھی ہے کوئی نیک کام انجام دے لیکن جہل کی وجہ سے غلطی اورا نحراف کا شکار ہوجاتا ہے۔ تو جیساکہ علم و تقوی راہ حق میں کمال تک پہنچنے کے لئے دو پر ہیں، دوست کے چننے میں بھی یہی دو معیار اور ملاک اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی لحاظ سے پیغمبرﷺ ابوذر کو اپنی نصیحتوں میں تقوی اور فقاہت کو دوست کے انتخاب میں معیارقرار دیتے ہیں۔لازم ہے کہ یہ دو خصوصیات انسان میں ہوں کیونکہ وہ انسان جو اپنے وظائف کو انجام دینا چاہتا ہے اگر دین شناس نہ ہو تو کتنا ہی مقدس کیوں نہ ہو شیطان اور لوگوں کے دھوکے میں آ ہی جاتا ہے۔
| پچھلا درس | پچھلا عنوان | فہرست | اگلا عنوان | اگلا درس |